Headlines
Loading...
کیا گہرے اور چوڑے زخم کے اندر بہنے والا خون وضو توڑ دیتا ہے؟

کیا گہرے اور چوڑے زخم کے اندر بہنے والا خون وضو توڑ دیتا ہے؟

Question S. No. #09

زخم چوڑا ہو،اور خون زخم ہی میں بہتا رہے،،زخم سے باہر نہ نکلے،اس کو دم سائل کہیں گے یا نہیں؟

المستفتی: طفیل رضا، سری لنکا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

چوڑے زخم کے اندر بہنے والا خون سائل تو ہے مگر سائل فی الباطن و المقر کے حکم میں ہے اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں:

الجرح المنبسط له ثلثة صور:۔ ۔۔۔ والثالثة: بسيط عريض ظاهر غوره مرئي قعره. وأما الثالث: فمجال نظر فإن الغور الذی ظهر کان من باطن البدن قطعا وإذا ظهر ظهر ولم یتناوله حکم التطهير بعد فعسی أن یکون باقیا على حکمه الأصلى حتى يبرء فينزل عليه حکم التطهير ويلتحق بالظاهر شرعا أيضا كما التحق حسا وحينئذ یکون سيلان الدم فيه سيلانا في الباطن، ملخصا۔

ترجمہ: چوڑے زخم کی تین صورتیں ہیں : تیسری صورت یہ کہ بسیط و عریض ہے جس کا عمق ظاہر ہے، گہرائی نظر آ رہی ہے۔ لیکن تیسری صورت تو وہ جو لان گاہ نظر ہے اس لیے کہ گہرائی جو ظاہر ہو گئی ہے یہ قطعاً پہلے باطن بدن میں شامل تھی اور جب ظاہر ہوئی تو اس حالت میں ظاہر ہوئی کہ ابھی اسے حکم تطہیر شامل نہیں تو شاید یہ اپنے اصلی حکم پر ( باطن بدن ہونے پر) باقی رہے ، یہاں تک کہ زخم اچھا ہو جائے تو اس پر حکم تطہیر وارد ہو اور یہ ظاہر شرعی میں شامل ہو جائے جیسے بروقت ظاہر حسی میں شامل ہے ایسی صورت میں اس کے اندر خون بہنا باطن میں بہنا ہے)

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ آگے خود ہی خلاصۂ مسئلہ اردو میں تحریر فرماتے ہیں:

مسئلہ : کھلا ہوا چوڑا گھاؤ جس کی اندرونی سطح باہر سے دکھائی دے ظاہر یہ ہے کہ جب تک اچھا نہ ہو باطن بدن کے حکم میں ہے ، اگر اس کے اندر خون وغیرہ ابلے کہ اس کے کناروں تک آ جائے اسکے صرف بالائی حصے پر ابل کر اس کے اندر اندر بہے باہر نہ نکلے تو وضو نہ جائے گا ، نہ وہ خون ناپاک ہو کہ ہنوز اپنے مقام ہی میں دورہ کر رہا ہے ۔ (فتاویٰ رضویہ، جلد اول، کتاب الطہارۃ )

اس کی تحقیق انیق اعلیٰ حضرت قدس سرہ العزیز نے فرمائی ہے مزید معلومات کے لیے فتاویٰ رضویہ کتاب الطہارۃ جلد اول کا مطالعہ کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ: محمد شہباز انور البركاتی المصباحی
اترديناج پور، بنگال
۹ شوال المکرم ١٤٤٢ھ
الجواب صحیح: مفتی وسیم اکرم الرضوی المصباحی

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.